فاسٹ بالر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

341

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر عثمان شنواری نے طویل دورانیے کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کااعلان کیا،انہوںنے کہا کہ کمر کی تکلیف سے اب وہ مکمل نجات پاچکے ہیں اور دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں انجریز سے بچنے اور اپنے کیرئیر کو لمبا کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور فزیو تھراپسٹ کے مشورے پر انہوں نے اب ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،اور اب وائٹ بال فارمیٹ کھیلنا ہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جبکہ وہ 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی پاکستان کے لیے کھیل چکےہیں۔