چینی بحری بیڑہ خلیج عدن میں حفاظتی مشن مکمل کرنے کے بعد واپس آگیا

146

چینی بحری بیڑہ خلیج عدن اور صومالیہ کے پانیوں میں حفاظتی مشن مکمل کرنے کے بعد پیر کو ملک کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ژوشان کی ایک فوجی بندرگاہ پر واپس پہنچ گیا ہے۔

میزائل ڈسٹرائر نانجنگ، میزائل فریگیٹ یانگ ژو اور سپلائی جہاز گایوہو پر مشتمل 38واں حفاظتی بحری بیڑہ15 مئی کو ژوشان کی فوجی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔گزشتہ 185دنوں میں بحری بیڑے نے 45چینی اور غیر ملکی بحری جہازوں کی حفاظت کی اور 90ہزار ناٹیکل میل سے زیادہ سفر کیا۔