راولپنڈی پولیس: ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی، 6ملزمان گرفتار

684

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصراورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں6ملزمان گرفتارکر کے2کلو390گرام چرس،2پستول 30بور مع ایمونیشن برآمدکر لئے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش عبدالقدیر سے1کلو 200گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شکیل سے400گرام چرس، تھانہ نیوٹاﺅن پولیس نے حسیب عزیز سے400گرام چرس،اشرف خان نے1پستول30 بور مع ایمونیشن، تھانہ ویسٹریج پولیس نے عمر عباسی سے160گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے محمد نواز سے230گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نثار احمد سے1پستول30بور مع ایمونیشن برآمد کرلیا۔