ہواوے سمیت 5 چینی کمپنیاں امریکہ کیلئے خطرہ تصور

562

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نئی قانون سازی پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سیکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھی جانے والی کمپنیوں کو ٹیلی کام آلات کے نئے لائسنس حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

سیکیور ایکوپمنٹ ایکٹ کہتا ہے کہ فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) کو ان کمپنیوں کی درخواستوں پر مزید نظرثانی نہیں کرنی چاہیے جو کہ ملک کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ہواوے، زیڈ ٹی ای اور تین دیگر چینی کمپنیوں کے آلات امریکی ٹیلی کام نیٹ ورکس میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سینیٹرز نے بل کی منظوری دے دی ہے۔

قانون سازی کے حق میں 420 اور مخالفت میں صرف چار ووٹوں کے ساتھ ایوان نمائندگان سے گزرنے کے بعد سینیٹ نے متفقہ طور پر اس پر ووٹ دیا ہے۔

ایف سی سی نے کہا کہ اس نے پانچ چینی کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے جو امریکی مواصلاتی نیٹ ورکس کے تحفظ کے لیے بنائے گئے 2019 کے قانون کے تحت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔