چین نے شام کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کر دیں

231

چینی حکومت کی جانب سے شام کو فراہم کی گئی ویکسین کی 5 لا کھ خوراکیں، شامی وزارت صحت کےحوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شامی وزیر صحت حسن گباشی اور شام میں چین کے سفیر فینگ بیاو نے شرکت کی.

شام کے وزیر صحت حسن گباشی نے کہا کہ شام اور چین نے چینی ویکسین کی 500,000 خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا جو دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات کی ترقی کا مظہر ہے۔ شام اور چین کے تعلقات کی ترقی مثبت ہے یہی وجہ ہے کہ چین نے شام کو بڑی تعداد میں کووڈ- ویکسین فراہم کی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔شام میں چین کے سفیر فینگ بیاو نے کہا کہ چین وبا سے لڑنے اور جلد از جلد اس سے نجات پانے میں شام کی مدد کرتا رہے گا ۔