چین اور امریکہ دوطرفہ تعلقات کے مستقبل سے متعلق تزویراتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

287

چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کریں گے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما چین امریکہ تعلقات کے مستقبل اور باہمی دلچسپی کے اہم مسائل سے متعلقہ تزویراتی امور پر واضح اور تفصیلی بات چیت کریں گے۔ترجمان ژا ولی جیان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران دونوں صدور کے درمیان ہونے والی ورچوئل ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ژاو

¿ نے کہا کہ صدر شی 16 نومبر(بیجنگ وقت)کی صبح بائیڈن سے ملاقات کریں گے،جس پر دونوں اطراف سے اتفاق کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے موقع پر جب چین-امریکہ تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں، یہ ورچوئل ملاقات دونوں ممالک کے اور بین الاقوامی تعلقات کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک اور عالمی برادری کو توقع ہے کہ اس ملاقات کے نتائج دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ ان کے ملک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مثر طریقے سے حل کرنے، حساس مسائل کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور نئے دور میں دنیا کے دو بڑے ممالک کے درمیان باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی راہ تلاش کرنے کے لیے کام کرے گا تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کے صحیح راستے پر واپس لایا جاسکے۔