بلاول بھٹو اور قا شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، پارلیمانی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال

217

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماوں میں پارلیمانی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماو

¿ں نے کے درمیان پارلیمانی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے کہا کہ پارلیمان کے ذریعے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے پارلیمان وہ فورم ہے کہ جہاں عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ خوشی ہے کہ اپوزیشن نے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے پارلیمان کے محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔