مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانےکے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہوگئی۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دھماکا خیز خبر سے نوازشریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانےکے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سچائی منکشف کرنے کا اللہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے اور اس سچائی کا ظاہرہونا عوام کی عدالت میں نوازشریف، مریم نواز کی بےگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔