لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں کیلیے لائے گئے سامان سے منشیات برآمد

155

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے لائے گئے سامان سے ہیروئن اور چرس برآمدکرلی گئی ، جیل انتظامیہ نے 3قیدیوں سمیت 4 افراد پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اس حوالے سے سینئر سپریٹیڈنٹ لاڑکانہ سینٹرل جیل اشفاق کلہوڑ نے بتایا کہ لاڑکانہ سینٹرل جیل میں منشیات اور شراب نوشی سمیت موبائل فون کی شکایات کے بعد سختی برتتے ہوئے ایک قیدی وقار جمالی کا سامان آیا تو اس میں 2شیمپو کی بوتلوں میں سے چرس اور دودھ کی پیکٹس سے ہیروئن برآمد ہوئی دوران تفتیش قیدی وقار علی جمالی نے اعتراف کیا کہ چرس اور ہیروئن قیدی علی محمد کلہوڑو کے نام سے منگوائی گئی ہے بعد ازاں جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی وقار جمالی اور علی محمد کلہوڑو کے خلاف مقدمہ درج کروالیا گیا۔دوسری جانب یوسف علی داہانی نامی شخص نے اپنے والد قیدی قربان علی داہانی کے لیے سامان بھیجا جس میںصابن کی تلاش کے دوران ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ نے قیدی قربان علی اور ان کے بیٹے یوسف داہانی کے خلاف مقدمہ درج کروالیا ۔ جیل سپریٹیڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کسی غیر قانونی چیز کی جیل میں فراہمی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔