اسلام آباد(صباح نیوز)فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی میں ہڑتال (آج) پیر کو ہو گی جب کہ پنجاب بھرمیں(کل) منگل کو ہو گی، آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ فلورملزنے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی قیمت85روپے بڑھ جائے گی۔پنجاب حکومت نے فلورملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹا اٹھانا ہوتا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔محکمہ
خوراک پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔