ووٹنگ مشین دنیا میں تسلیم شدہ ناکام نظام ہے،شاہد خاقان

450

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ای وی ایم دنیا میں تسلیم شدہ ناکام نظام ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر آج حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرتی ہے تو کل کوئی اور حکومت آئے گی وہ اسے آکر بدل دے گی،ای وی ایم تو دنیا میں تسلیم شدہ ناکام نظام ہے جو صرف6 ممالک میں رہ گیا ہے اوروہ بھی جان چھڑارہے ہیں،انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک نظام بنا ہوا ہے ، ایک پارلیمانی کمیٹی بنتی ہے جس میں ہر جماعت کی نمائندگی ہوتی ہے اور وہ عددی برتری کی بنیاد پر نہیں بلکہ دلیل کی بنیاد پر متفقہ انتخابی اصلاحات کرتی ہے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے
جو انتخابی اصلاحات کو دیکھے اور جو موجودہ کمیٹی ہے وہ دیگر بلز کو دیکھ لے ،بات ختم ہوجائے گی،اپوزیشن کی حکمت عملی ایک ہی ہے تاہم پی ڈی ایم کا حصہ پی پی اور اے این پی نہیں ہیں،نہ کبھی یہ ایشو پی ڈی ایم میں ڈسکس ہوا ہے اور نہ ہی اے این پی اور پی پی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ واپس آنا چاہتے ہیں۔