پنشنر کی وزیراعظم سے اپیلEOBI

213

جناب وزیراعظم آپ بخوبی واقف ہیں کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کا پاکستان کے سب سے کم آمدن والے طبقے میں شمار ہوتا ہے، ان کی ذریعہ آمدن ماہانہ صرف 8500 روپے کی پنشن ہے۔ آپ نے پٹرول اور دیگر چند اشیاء میں سبسڈی دینے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔ ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسو سی ایشن (ایپوا)رجسٹرڈ پنشنرز کی واحد تنظیم جو پانچ لاکھ سے زائد پنشنرز کی نمائندگی کرتی ہے آپ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اس سبسڈی پروگرام میں پاکستان کے ان مظلوم پنشنرز کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے اور اس سہولت کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے۔ اس پروگرام میں شمولیت کے لیے ای او بی آئی اور بینک الفلاح سے جاری کردہ کارڈ کو سبسڈی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ریاست مدینہ کی طرز
پر پاکستان کو چلانے کی آپ کی کوشش کو ضرور یاد رکھا جائے گا۔ EOBI ایک اہم فلاحی ادارہ ہے جس کے لاکھوں بزرگ شہریوں کے ریٹائرمنٹ کے بعد گزر بسر کا سہارا تقریباً تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور پنشن حاصل کرنا بھی سخت دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ کیا یہ ظلم نہیں ہے کہ ایک ملازم جو پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی زندگی کی ساری توانائیاں صرف کرتا ہے۔ جس شخص نے ساری زندگی ملکی ترقی کے لیے صرف کی اور حکومت کے خزانے کو بھی کما کے دیا اس کو اس کی زندگی کے ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں اس کی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہوتی
ہے۔ اپنی زندگی کی کمائی سے ہر ماہ اس امید سے کٹوتی کرواتا رہا اور ای او بی آئی فنڈ میں جمع کرواتا رہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کی اپنی ہی جمع شدہ رقم کے عوض قا بل گزرا پنشن ملتی رہے گی۔ افسوس کہ مظلوم مزدور کے جمع کروائے ہوئے فنڈز پر پے در پے ڈاکے مارے گئے۔ ظفر گوندل اور ان کے ساتھیوں نے کھربوں روپے کی خرد برد کی۔ ان کو اور دوسرے کرپٹ لوگوں کو بچانے اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے ای او بی آئی نے ملک کے نامی گرامی وکلا کو کروڑوں روپے کی فیس غریب مزدوروں ہی کے فنڈز سے دے کر عدالت سے حکم امتناع حاصل کیے بعض کیسز میں عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑادی گئی ہیں۔ آپ کی حکومت نے احساس پروگرام جاری کیا اور ملک کے غریب ترین مزدور طبقے کو دو وقت کی روٹی دینے کا اہتمام کیا ہے جو قابل تعریف عمل ہے۔ ہماری آپ سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا ان پنشنرز پر بھی نظر کرم کی جائے جنہوں نے اپنی ہی رقم بطور پریمیم اس لیے جمع کروائی تھی کہ جب وہ جسمانی و ذہنی قوت تقریباً ختم ہونے کے بعد مزید ملازمت کے قابل نہیں ہوں گے تو انہیں مناسب پنشن مل سکے گی تاکہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔ آپ سے پرزور اپیل ہے کہ پنشن میں فوری سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ جو اس وقت 20ہزار روپے ہے اضافہ کیا جائے جبکہ میڈیکل حاصل کرنے کی سہولت بھی مظلوم پنشنرز کو بھی فوری فراہم کی جائیں