کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی پی ایس 126 خادم حسین سولنگی گوٹھ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ پی پی پی رہنما وقار مہدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سچ میں تبدیلی لے کر آگئے ہیں عوام کو جوچیز آسانی سے میسر تھی وہ نایاب کر کے تبدیلی لے آئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے آٹا، گھی، چینی سمیت تمام غذائی اجناس چھین کر مٹی کھانے پر مجبور کر دیا ہے اورعوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حسین سولنگی گوٹھ میں منتخب ہونے والے تبدیلی کے دعویداروں نے علاقے میں قدم تک نہیں رکھا اور دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود اپنے حلقے سے غائب ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک پیش کی اور خوش آمدید کیا۔اس موقع پر ضلع شرقی کے جنرل سیکرٹری لالا عبدالرحیم اور سیکرٹری اطلاعات وقاص شوکت اور سرور خان غازی بھی موجود تھے۔