حکومت ناکام ہوچکی اور لوگ تنگ آگئے ہیں، احسن اقبال

280

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ پنجاب سمیت ہر جگہ تبدیلی لانے کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ آخری آپشن ہوگا، ابھی پارلیمنٹ کے اندر فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت نہیں بلکہ مستقل حل کے لیے نئے الیکشن ضروری ہیں، عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، آج گیا یا کل گیا، حکومت ناکام ہوچکی، لوگ تنگ آگئے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اب حلیفوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، یہ حکومت جتنا وقت گزارے گی اتنی تباہی ہوگی۔