کرپشن اور بیڈگورننس کی وجہ سے ادارے تباہ ہوگئے، سراج الحق

319
وزیر اعظم بتائیں فیک الیکشن اورحکومت پر کتنی سزا ہونی چاہیے؟سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی تنہائی کی وجہ سے حکومت خود گھبراہٹ کی شکار ہوچکی ،عوام کو سواتین سالوں میں مایوسیوں ،تکلیفوں اور سبز باغوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔

سراج الحق نے کہا کہ  کرپشن اور بیڈگورننس کی وجہ سے ادارے تباہ ہوگئے ہیں، حکومت الیکشن کمیشن، نیب اور عدلیہ پر کنٹرول چاہتی ہے، ڈیجیٹل مشین دھاندلی کامنصوبہ ہے، اسٹیٹسوں کے رکھوالے انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہی بیدار ہونا پڑے گا، پوری قوم شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے کردار ادا کرے، ماضی کے حکمرانوں نے بھی نظریہ پاکستان سے غداری کی، پی ٹی آئی نے رہی سہی کسر نکال دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حقیقی تبدیلی کے لیے نوجوان کردار ادا کریں۔ 28 نومبر کو اسلام آباد میں بے روزگار نوجوانوں کو بلایا ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرکے34 لاکھ برسرِ روزگارافراد کوبھی بے روزگار کردیا۔