کراچی: اینٹی رائٹ پولیس فورس تشکیل دینے کا اعلان

382

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

کراچی: سیکیورٹی ڈویژن کے 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل

تفصیلات کے مطابق فورس کے قیام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کسی بھی صورت حال سے نمٹنا ہے جبکہ  فورس کی تشکیل کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا تھا اوریہ فورس ہنگامی حالات میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس جو کہ ایس ایس یو کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں پر مشتمل ہے جدید ترین اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہے اور  اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے۔

کراچی: سیکیورٹی ڈویژن کے 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل

اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ فورس شہر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، فورس کے اہلکار تربیت یافتہ اور جدید ترین آلات سے لیس ہیں