عمران خان بڑھتی مہنگائی کو روکنے کیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول

451

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے  کہاہے کہ گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی ویژن ہے اور نہ کوئی منصوبہ، وزیر اعظم ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں میں کیا کروں کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔