اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ارسز ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنسز کی سماعت کرے گا۔ اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 ملین ڈالرز رشوت لینے کا الزام تھا ۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دونوں مقدمات میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا تھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ دونوں ریفرنسز پرکل سماعت کرے گی ۔