امریکا اور چین کے صدور کی آن لائن ملاقات کل ہوگی

193

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ورچوئل سمٹ کل پیر کے روز ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ تعلقات میں بہتری لائے جائے۔ شی جن پنگ اور بائیڈن دونوں ہی کو اس وقت اس وڈیو کال سے کافی کم توقعات ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملاقات کے بعد کسی بڑے اعلان کا امکان موجود نہیں ہے۔ بات چیت تعاون بڑھانے اور اختلافات دور کرنے پر مرکوز رہے گی۔ دونوں رہنماؤں نے جمعہ کے روز ایپک کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت، تائیوان اور سنکیانگ میں اقلیتوں اور توسیع پسندانہ پالیسیوں جیسے کئی امور پر بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔