آمدن سے زائد اثاثے ،خورشید شاہ کے بیٹے کی ضمانت منظور

173

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھرکی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظورکرلی۔احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی ایک کروڑ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظورکی۔خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایم پی اے فرخ شاہ 5 ماہ سے گرفتار اور جیل میں ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے فرخ شاہ کی ضمانت منظوری پر مبارک باد دی ہے ۔