نامعلوم افراد سرکاری اسکول کی کتابیں گوادر ساحل پر پھینک کر فرار

264

کوئٹہ (آن لائن)گوادر میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کی درسی کتابیں ساحل پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ یہ کتابیں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو مفت دینے کے لیے اسکول بھجوائی گئی تھیں۔ علاقہ مکینوں نے کتابیں ساحل پر پڑی دیکھ کر سمندر برد ہونے سے بچ جانے والی کتابوں کو محفوظ کرکے واپس اسکول منتقل کردیا۔ ڈائریکٹر تعلیم بلوچستان عبدالواحد شاکر نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ کتابیں بچوں کو مفت تقسیم کرنے کے لیے دی تھیں، محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کے قائم مقام ہیڈ ماسٹر محمد طارق علی کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔