میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا،سید خورشید شاہ 

225

 مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑے بندی نہیں، یہ ایک ہی ہے۔ابھی تک کوئی مشترکہ حکومت بنانے کی بات نہیں ہوئی،رہنما پیپلزپارٹیہمیں پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا ہے، ۔پی ڈی ایم کے ساتھ جو بھی غلط فہمیاں ہیں وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گی،میڈیا سے بات چیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میرے لیے کوئی وزارت عظمی کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا۔ مسلم لیگ (نون) میں کوئی دھڑے بندی نہیں، یہ ایک ہی ہے۔ابھی تک کوئی مشترکہ حکومت بنانے کی بات نہیں ہوئی۔پی ڈی ایم کے ساتھ جو بھی غلط فہمیاں ہیں وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے عوام پر جو مہنگائی کا عذاب ڈالا ہے اس میں کمی لانے کے لیے پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا پڑے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں، پارلیمنٹ مضبوط ہو، ہمیں پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا ہے، اس سے سارے ادارے طاقت ور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہے، ہم سب ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ جو بھی غلط فہمیاں ہیں وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی مشترکہ حکومت بنانے کی بات نہیں ہوئی۔میرے لیے کوئی وزارت عظمی کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔ پارلیمنٹ طاقتور ہوگی تو سارے ادارے مضبوط ہوں گے۔ چاہتے ہیں مہنگائی کا سونامی ختم ہو، عوام سکون کی سانس لیں۔صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا ان ہاوس تبدیلی پر اپوزیشن کو راضی کر رہے ہیں؟ جس پر خورشید شاہ سوال ٹال گئے اور جواب میں کہا۔کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، ہم مل بیٹھ کر بات کریں گے۔حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہے۔اب ہر چیز بہتر ہوتی جائے گی،غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا کریڈٹ میرا نہیں سب کا ہے۔لانگ مارچ بہت دور ہے، اللہ کرے گا پہلے ہی کام ہوجائے گا۔