اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدکا کہنا ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، یہ چور،نااہل ، کرپٹ اور مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے جو ہر سردیوں میں آتی ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات نے کہاکہ حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ، پہلے حکمرانوں کا پیٹ بھی خراب ہوتا تھا تو عوام کے پیسوں سے لندن اور امریکا سے علاج کرواتے تھے ان کا پورا ٹبر بیرون ملک جاتا تھا۔
مراد اسعید کا کہنا تھا کہ زرداری کا بیٹا بھی مہنگائی کی باتیں کرتا ہے، جس کو یہ بھی نہیں پتہ کہ چینی کیسے بنتی ہے؟ آصف زرداری تو کہتا تھا کہ آپ ڈرون حملے کرو باقی میں سنبھال لوں گا، سابقہ ادوار میں ہر جمعے دھماکے ہوتے تھے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن آیا۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات نے مزیدکہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ امریکہ کی ڈومور پر سرتسلیم خم کیا،اگلے الیکشن میں سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔