بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے راتو ولیم کاتونیورے کو فجی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ” فجی نئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنیوالا بحرالکاہل کا پہلا جزیرائی ملک تھا” شی جن پھنگ نے کہا کہ 46 سال قبل تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فجی تعلقات نے قابل ذکر ترقی کی ہے اور مختلف حجم کے ممالک کے درمیان یکساں سلوک اور دوستانہ تعاون کا نمونہ بن گیا ہے۔
شی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کرتے ہوئے چین اور فجی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی دوستی اور تعاون دن بدن مزید گہرا ہو رہا ہے۔شی نے کہا کہ وہ چین اور فجی کے مابین تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ گیر دوستانہ تبادلوں اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے صدر کاتونیورے کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین اور فجی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے نئے امکانات کو وسعت دیں گے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔