عمران خان نے اپوزیشن کے بجائے قوم سے انتقام لیا، حمزہ شہباز

117

لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن سے نہیں قوم سے انتقام لیا، ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، آج غریب کے گھر فاقے
ہیں، ہفتہ وار مہنگائی کا انڈیکس 15.21 فیصد ہے، توشہ خانہ کی تفصیل قوم کے سامنے کیوں نہیں رکھتے ؟ پہلے اپنے خلاف جہاد کریں پھر ریاست مدینہ کا نام لیں،مہنگائی، بیروزگاری پر اس حکومت کے خلاف چھٹکارہ پانے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہے، قوم جان لے اس شخص کا دوہرا معیار ہے ، اس نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے تھے اور جھوٹ بولے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی، بیروزگاری پر اس حکومت کے خلاف چھٹکارہ پانے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔