سکھر( نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی، کراچی، راولپنڈی براستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین 47 اپ اور 48 ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس کو پنوںعاقل ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے روکنے کی اجازت دے دی ہے۔ ریلوے کے ایک اعلامیہ کے مطابق عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی جبکہ اس فیصلے پر فو ری عمل درآمد ہوگا۔