کھپرو میں یوم شاہ مردان شاہ چھٹ دھنی منایا گیا

276

کھپرو (نمائندہ جسارت)یوم شاہ مردان شاہ چھٹ دھنی بادشاہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کھپرو کے نواحی گاؤں فقیر مبین منگریو میں منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی گاؤں فقیر مبین منگریو میں یوم شاہ مردان شاہ المعروف چھٹ دھنی بادشاہ کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس تقریب میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی اور ضلعی قیادت بھی شریک ہوئی جن میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سردار عبدالرحیم، صوبائی نائب صدر خضر حیات منگریو، جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ ارشد شر، ضلع سانگھڑ کے صدر نانا غلام دستگیر راجڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقار حسین جٹ، فاروق عبداللہ منگریو،اچھڑے تھر کے رہنما خلیفہ فقیر احمد راجڑ،فقیر سردار جمال منگریو،فقیر کریم الیاس منگریو،فقیر غلام نبی منگریو،حر فقیر ہاشم منگریو،فقیر الطاف کمہار سمیت دیگر معززین اور جماعت کے مریدین نے شرکت کی۔شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھٹ دھنی بادشاہ وطن عزیز پاکستان کے عاشق اور محب وطن تھے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھی اپنے وطن سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ مردان شاہ نے صرف ہماری روحانی بلکہ دنیاوی اور سیاسی تربیت بھی اعلیٰ طریقوں پر فرمائی ہے جس کا ثبوت جماعت کے اتحاد و اتفاق میں نظر آتا ہے۔