سکھر، جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے والے تین سرکاری ملازمین گرفتار

82

سکھر(نمائندہ جسارت)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ہزار روپے کے عوض کورونا سرٹیفکیٹ بنانے والے 3 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق بغیر ڈوز لگوائے ، جعلی انٹریز کر کے دو سے تین ہزار روپے میں سرٹیفکیٹ بنانے والے 3 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔عمران ریاض کے مطابق ملزمان بیسک ہیلتھ یونٹ میں ڈرائیور، مالی اور چوکیدار ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان بغیر کورونا ویکسین ڈوز لگوائے جھوٹی انٹریز کر رہے تھے، ملزمان نے ان لوگوں کا ڈیٹا سسٹم میں فیڈ کیا جنہوں نے ویکسین کی کوئی ڈوز نہیں لگوائی۔