اسپیکر سندھ اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلیے عدالت عظمیٰ پہنچ گئے

123

اسلام آباد (آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا۔ جمعہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی، آغا سراج درانی ضمانت خارج ہونے کے بعد سے روپوش ہیں۔