مشرقی چین میں دریافت ہونے والے مقبرے شاہی خاندان کے ہوسکتے ہیں:ماہرین

355

چین کے ماہرین آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں دریافت ہونے والا ایک مقبرہ ممکنہ طور پر قدیم “گومی” سلطنت کے کسی شاہی فرد کا ہوسکتا ہے۔771 سے 1046 قبل مسیح کے مغربی ژوعہد سے تعلق رکھنے والے یہ مقبرے چھو ژو شہر کے چھو جیانگ ضلع میں واقع ہیں۔اب تک10 میں سے 6 مقبروں کی کھدائی کی گئی ہے جن میں سے چار کی کھدائی 2018 اور2021 کے درمیان کی گئی۔  چاروں مقبروں سے بڑی تعداد میں قدیم آثار اورنوادرات دریافت ہوئی ہیں ، جن میں شاندارنقش ونگار والا آرائشی سامان،چینی اورکانسی کے برتن اورکانسی کے رتھ شامل ہیں۔

ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے ایک اہلکار ژانگ سین کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے مطالعے اور دریافت ہونے والی نوادرات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مقبرے آج سے تقریبا 3ہزار سال قبل مغربی ژو عہد کے ابتدائی دور سے لے کر وسط مغربی ژو عہد کے دوران تعمیر کئے گئے تھے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ طرز تعمیر اور وسعت کودیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ مقبرے ممکنہ طور پر شاہی خاندان کے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان کا تعلق قدیم سلطنت کے حکمران سے ہو جسے “گومی” کہا جاتا ہے، جس کی سلطنت کا علاقہ زیادہ تر آج کے ژی جیانگ میں تھا۔