چین کی عطیہ کردہ نوول کروناوائرس ویکسینز کی نئی کھیپ بیلاروس کو موصول

343

چین کی جانب سے عطیہ کردہ کرونا وائرس ویکسینز کی نئی کھیپ موصول ہونے کے بعد بعدچین اور بیلاروس نے ویکسین کی منتقلی سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ چین کے سفیر شی اے شیایونگ نے کہا کہ نوول کروناوائرس عالمی وبا کے آغاز سے ہی چین اور بیلاروس نے ایک دوسرے کی مخلصانہ مدد کی ہے، ایک دوسرے کو طبی سامان فراہم کیا ہے اور عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تجربات کا تبادلہ کیا ہے۔شی اے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے بیلاروس کو کرونا وائرس کی ویکسینز کی چار کھیپیں فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے تعلقات اور دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کو ظاہر کرتی ہیں۔

شی اے نے کہا کہ چینی ویکسین بیلاروس کو کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کریں گی، اور چین بیلاروس کی اپنی صلاحیت کے مطابق مدد جاری رکھنے اور بنی نوع انسان کے لیے مشترکہ صحت کی کمیونٹی بنانے کے لیے بیلاروس کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔ بیلاروس کے وزیر صحت دمتری پنویچ نے کہا کہ بیلاروس پہلا ملک تھا جس نے عالمی وبا کے آغاز پر چین کو انسانی امداد فراہم کی۔بیلاروس میں نوول کروناوائرس عالمی وباپھوٹنے کے بعد چین مدد کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔ چینی طبی ماہرین نے نوول کروناوائرس کی تشخیص اور علاج کے ساتھ ساتھ روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں اپنے تجربات شریک کرنے اور عالمی وبا کے خلاف جنگ میں بیلاروس کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔