چین: صدر شی جن پنگ بھی تاریخی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

332

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں تاریخی قرارداد منظور کرلی گئی،جس کے تحت صدر شی جن پنگ بھی تاریخی رہنماؤں کی صف میں شامل ہوگئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی 100 سالہ کار کردگی سے متعلق قرار داد منظور کرلی، جب کہ حالیہ قرارداد چین کی 100سالہ تاریخ کی تیسری قرار داد ہے۔ منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی تاریخ کا سنہری باب لکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ آیندہ سال چین میں نیشنل کانگریس طے ہے، جس میں صدر شی کو صدارت کا تیسرا دور ملنے کا امکان ہے۔