نالائق وزیر اعظم کو بھگانے کا وقت آچکا ہے،رکن اسمبلی شازیہ عطا مری

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نیازی کی جانب سے پارلیمنٹ کو غیر موثر بنانے کی سازش ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان تین سالوں سے پارلیمنٹ سے بھاگتے رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم کو بھگانے کا وقت آچکا ہے۔