حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکست اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے، بلاول بھٹو

302

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کی پارلیمنٹ میں حالیہ شکست اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے، سیاسی جماعتوں نے پوری قوت سے حکومتی کوشش ناکام بنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے، مولانا فضل الرحمان نےان کا استقبال کیا، بلاول بھٹوبلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، اور دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا بزرگوں کے وقت کا تعلق ہے، ہماری سیاست چلتی رہے گی، مگر ہمارا تعلق بھی ساتھ ساتھ بڑھتا رہے گا، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کیا ہے، حکومت کی ناکامی میں اسی اتحاد کی مرہون منت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمان میں شکست کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے اتحاد کے باعث اپنے بلائے گئے مشترکہ اجلاس سے بھی بھاگنے پر مجبور ہوئی،  پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن رات کے اندھیرے میں منسوخ کیا گیا،حکومت کی پارلیمنٹ میں حالیہ شکست اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے، سیاسی جماعتوں نے پوری قوت سے حکومتی کوشش ناکام بنادی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جعلی حکومت کو بہت جلد گھر بھجیں گے، دھاندلی زدہ حکومت کو اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں، میں پی ڈی ایم کا سربراہ ہوں اور تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرتا، ہمارا شروع سے ایک ہی مطالبہ نئے انتخابات ہیں، پارلیمنٹ اور پوری قوم کو نقصان پہنچایا گیا۔