وزیر اعظم عمران خان سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ کے سوال پر مسکرا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ کے نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ اے پی ایس کیس میں طلب کیا ،وزیر اعظم جب سپریم کورٹ پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ کیا سابق ارمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے؟جس پر عمران خان صحافیوں کے سوالوں پر مسکراتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے ۔