معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم جنید لاکھانی نے ملک میں جاری حالیہ چینی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی ہوگی۔
ماہر تعلیم جنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں واقع 27شوگر ملیں اگر مکمل طور پر پروڈکشن شروع کردیں توچینی عوامی قوت خرید نرخوں تک مارکیٹ میں بآسانی دستیا ب ہوگی، مصنوعی مہنگائی پیدا کرتے ہیں گوداموں میں اشیائے خوردونوش چھپا کر مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں طلب پوری نہ ہونے سے خودبخود اشیاءکے نرخ بڑھ جاتے ہیں جس کا فائدہ منافع خور چیزوں کے نرخوں کو سرکاری ریٹوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت کر کہ حاصل کرتے ہیں۔