اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں دیر سے آنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ڈانٹ پلادی ۔ منگل کوقومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے بل پیش کرنے کی تحریک پر ووٹنگ کے بعد شفقت محمود ایوان میں آئے تو بیٹھنے سے پہلے ہی شیریں مزاری ان پر برہم ہوگئیںاورکہاکہ ووٹنگ میں ہماری شکست ہوگئی ہے ،آ پ کے وقت پر نہ آنے کی وجہ سے ہماری بے عزتی ہوئی ہے