کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، سلیکٹڈ نیازی پیٹرول، چینی اور ادویات مہنگی کرکے حواریوں کی جیب بھر رہے ہیں، چیئرمین بلاول زرداری نے واضح کیا ہے کہ سیکورٹی کے حساس معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، یکطرفہ فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، پی پی انہیں مسترد کرتی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے ساتھ جو سلوک کیا گیا پیپلز پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے، شاید حکومت میڈیا پر پابندی لگانا چاہتی ہے لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔