نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین پہلے سیمی فائنل میں سخت مقابلہ متوقع

197

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا پہلا سیمی ٖفائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظبی میں آجکھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے سپر۔12 لیگ میں8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنائی ہے ۔ جبکہ نیوزی لینڈ 12 سپر۔ لیگ میں8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ابھی تک جو21 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں سے12 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 7 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے جبکہ ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ 5مرتبہ ہوا ہے جس میں سے انگلینڈ نے 3 اور نیوزی لینڈ نے 2 میں جیت حاصل کی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کو آخری 5 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے دو اور نیوزی لینڈ نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ یہ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ بھی تھا۔10 نومبر2019 کو آکلینڈ میں ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ11 اوور میں5 وکٹ پر 146 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے 11 اوور میںسات وکٹ پر 146 رنز میچ ٹائی کرایا تھا۔ سپر اوور میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں 3 وکٹ پر241 رنز ہے جو اس نے نیپئر میں8 نومبر2019 کو بنایا تھا۔ نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 20 اوور میں 4 وکٹ پر201 رنز ہے جو اس نے اوول میں25 جون 2013 کو بنایا تھا۔
مانچسٹر میں 13 جون2008 کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر123 رنز بنائے تھے جو اس کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور19.3 اوور میں137 رنز ہے جو اس نے ہملٹن میں12 فروری 2013 کو بنایا تھا۔
ڈیوڈ میلان نے نیپئر میں8 نومبر2019کو ہوئے میچ میں79 منٹ میں51 بالوں پر نو چوکوں اورچھ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر103 رنزبنائے تھے جو انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے یہ ریکارڈ برینڈن میکولم کے پاس ہے جنہوں نے ہملٹن میں12 فروری2013 کو کھیلے گئے میچ میں 56منٹ میں 38بالوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے74 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ جیمس فرنکلین کے پاس ہے جنہوں نے ہملٹن میں 12 فروری 2013 کو کھیلے گئے میچ میں 3.3 اوور میں15رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اسٹورٹ بروڈ نے9 فروری 2013کو ہوئے میچ میں چار اوور میں 24رنز دیکر 4 وکٹ حاصل کیے تھے جو انگلینڈ کی جانب سے سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔