اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے چینی بحران میں حکومت کو ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمے دار ہم ہیں ،چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کی عدم دستیابی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمہ دار ہم ہیں، ہماری حکومت کے لیے صرف مہنگائی چیلنج ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ حکومت کو ٹف ٹائم دے سکے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا آغاز بھی رسوائی ہے اور انجام بھی رسوائی ہے۔ واضح رہے کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کی عدم دستیابی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔