آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

422

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمنارا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی مفیدکثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پر امید ہیں۔ اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا، انہوں نےپاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔