برطانیہ: چینی و بھارتی ویکسین، کورونا ویکسی نیشن لسٹ میں شامل

368

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو ویک، سائنو فارم اور بھارتی ویکسین کوویکسن کو ویکسینیشن لسٹ میں شامل کر لیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے کہا کہ اب کورونا وائرس کی سائنو ویک، سائنو فارم اور کوویکسن ویکسین کی مکمل خوراک لینے والے افراد برطانیہ جا سکتے ہیں، اس نئی سفری نرمی کا اطلاق 22 نومبر سے ہو گا۔