ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندر پارعسکری کارروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قآنی عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ قآنی نے عراقی دارالحکومت پہنچنے کے فورا بعد مختلف عراقی دھڑوں کے رہ نماﺅں سے ملاقات کی۔ انہوں نے الکاظمی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ ایران عراق کے کسی بھی عہدیدار کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہے۔جنرل قآنی کی عراق آمد موجودہ حساس وقت میں اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دو روز قبل بغداد میں وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا تھا تھا تاہم وزیراعظم اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔الکاظمی کی رہائش گاہ پرحملے میں استعمال ہونے والا ڈرون اس سے قبل ایران نواز گروپوں کی طرف سے عراق میں مغربی اور امریکی افواج کے ٹھکانوں پر استعمال کرچکے ہیں۔پچھلے مہینے عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف الحشد ملیشیا کی مسلسل مخالفت سامنے آئی تھی۔ الفتح اتحاد گذشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوگیا تھا۔