افریقا میں اپنے مفادات پر ایرانی حملے ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

88

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب نے افریقا میں ایران کی طرف سے اسرائیلی مفادات پر کئی حملے ناکام بنا دیے ہیں۔ یہ حملے 3افریقی ممالک میں کیے گئے ، جن میں مبینہ طور پر اسرائیلی سیاحوں اور کاروباری شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق سمندر پار انٹیلی جنس کارروائیوں کے ذمے دار ادارے موساد نے تنزانیا، گھانا اور سینیگال میں اسرائیلی سیاحوں اور کاروباری شخصیات کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوششیں ناکام بنائیں۔اس سے قبل وزیر دفاع بینی گینٹس نے قبرص میں ایرانی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔