چینی مہنگی اور ناپید ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

614

لاہور(آن لائن)چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکنا سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن مےں کہاگےا ہے کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے۔چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کوالٹی بھی انتہائی ناقص ہو گئی ہے۔لاہور کے مارکیٹوں میں چینی غائب ہو چکی ہے،جن دکانوں پر چینی دستیاب ہے وہاں قیمت 140سے 150روپے کلو مل رہی ہے۔شوگر مافیا عام آدمی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔حکومت کی جانب سے شوگر مافیا کےخلاف کوئی ٹھوس ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ قرارداد مےں مطالبہ کےاگےا کہ شوگر مافیا کےخلاف حقیقی معنوں میں کاروائی عمل میں لائی جائے اورحکومت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی کی جائے۔