پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کو استثنا، گواہ دوبارہ طلب

112

اسلا م آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کی، آصف زرداری بطور ملزم پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کرلیا، سماعت میں نیب کے گواہان بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں گواہوں کو 17 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔