ہاکی فیڈریشن کا 55واں کانگریس اجلاس کل لاہور میں ہوگا

230

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 55واں کانگریس اجلاس 10 نومبر کو پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز لاہور میں ہوگا، 11ڈیپارٹمنٹل نمائندگان سمیت اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ یونٹس کے نمائندگان شرکت کرینگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 55واں کانگریس اجلاس نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم لاہور میں کل 12 بجے دن منعقد ہوگا۔ اجلاس سے قبل 11 بجے دن پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر ان اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ملک سے پی ایچ ایف کانگریس ممبران اجلاس میں شرکت کریں گے۔