بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی پذیرائی

264

چوتھی چائناانٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران اعلی معیار کی زندگی کے موضوع پر بین الاقوامی فورم منعقد ہوا۔ شرکائے اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین کے اعلی سطح کے کھلے پن سے بین الاقوامی اعلی پرتعیش برانڈز کو چین میں ترقی کے لئے ساز گار ماحول میسر آئے گا، اور چینی مارکیٹ ایک عالمی اعلی معیاری صارف مارکیٹ کے طورپر ایک طاقتور صارف مارکیٹ بن رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی پرتعیش برانڈز چین میں علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کر رہے ہیں، اور زیادہ سے زیادہ نئے اعلی برانڈز چین میں اپنی نئی مصنوعات کے پریمیئم شروع کر رہے ہیں۔اس سے چین نے 2020 میں فیشن کی کھپت کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ چین میں نیوزی لینڈ کےسفارت خانہ کے نائب ڈائریکٹر برائے پرائمری انڈسٹریز گاو تھین نے کہا کہ چینی مارکیٹ دنیا کے تمام فوڈ مینوفیکچررز کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ یہ چوتھی بار ہے جب میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کررہا ہوں۔ ہماری ڈیری مصنوعات کا تقریبا 40فیصد چین کو برآمد کیا جاتا ہے، اس لیے چینی مارکیٹ ہمارے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے۔شنگھائی میں ڈینش قونصل جنرل لین لینگ نے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ڈنمارک ہر سال چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرتا ہے۔ اس سال ہماری نمائش گاہ کا رقبہ کسی بھی سابقہ نمائش سے بڑا ہے۔ اب آپ جس ڈینش گورمے ہال میں بیٹھے ہیں اس کا رقبہ 500 مربع میٹر ہے اور 30 سے زائد ڈینش کمپنیاں ڈنمارک کے کھانوں کی نمائش کررہی ہیں۔ ڈینش کمپنیوں کے لیے، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی طرف سے فراہم کردہ پلیٹ فارم پہلی سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔