لاہور: صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے چالان پراسیکیوشن کو جمع کروا دیا ہے۔
پولیس چالان میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ چالان میں تین نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا، ملزم ناظم علی کو مرکزی جبکہ منصف کو بطور شریک ملزم نامزد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چالان متن کے مطابق ناظم علی نے شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر کے بھائی پر فائرنگ کی جس سے مبشر کھوکھر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، شادی کی تقریب میں وزیر اعلی سمیت اہم شخصیات شریک تھیں۔
پراسیکیوشن نے چالان پر اعتراض عائد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقع کے ویڈیو شواہد بھی چالان کے ساتھ حلف کیے جائیں، ملزمان کے خلاف کیس لاہور کینٹ کچہری میں چل رہا ہے جبکہ ملزمان چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
واضح رہےحتمی چالان پیش کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ ملزمان کو طلب کرے گا۔