اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ۔بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچی کی عمر11 یا12 سال بتائی جا رہی ہے۔بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم نعش ملنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔شناخت کے بعد بچی کے ورثہ کی تلاش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور کنسٹریکشن کا کام جاری ہے۔